فیصل آباد، مختلف واقعات میں 5 جاں بحق،3زخمی

ambulance

فیصل آباد میں مختلف واقعات میں 2 افراد قتل اور 3زخمی،حادثات میں 8سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

بٹالہ کالونی کے علاقہ صدیق نگر کی رہائشی روبینہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ میرا خاوند مقصود انجم موٹرسائیکل پر کھانا لینے جا رہا تھا کہ مٹھائی والا چوک میں ملزم ساجد عرف لالو سعید وغیرہ نے روک لیا، ملزم سعید نے گولیاں مار کرمیرے خاوند مقصود انجم کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کا ملزمان سے جھگڑا چل رہا تھا۔

تھانہ سمندری کے علاقہ 165 گ ب کے رہائشی عامر شمشیر نے پولیس کو بتایا کہ ہمارا ملزم وقاص عرف کاشی کے ساتھ احاطہ کا تنازعہ چل رہا تھا۔گزشتہ شام میرا والد محمد رفیق ڈیرہ پر کام کر رہا تھا کہ ملزم وقاص عرف کاشی نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

خیبرپختونخوا بارشیں، تین روز میں 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا کر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی،ڈجکوٹ کے نواحی گاں چک 85 مان پور کا رہائشی 40سالہ اقبال عرف بالی تھریشر مشین کا گلہ چیک کرنے کیلئے اوپر چڑھا تو قمیض تھریشر مشین کے پٹے میں پھنسنے سے سر کٹ کر تن سے جدا ہو گیا،متوفی تین بچوں کا باپ تھا۔

تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 261 رب میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے گلی میں کھیلتے ہوئے 8 سالہ بچی مدیحہ دختر شہزاد مسیح کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

تھانہ سول لائن کے علاقہ پی آئی اے آفس کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے زخمی ہونے والا 36سالہ ماشا اللہ ولد محمود سکنہ ڈھڈی والا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔

آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ نورفاطمہ چوک میں انٹرلوپ میں کام کرنے والی دو جواں سالہ لڑکیاں آمنہ دختر مقصود احمد اور علیشہ دختر عمران ساکنان محلہ نصیرآباد بس کے انتظار میں کھڑی تھی کہ محلہ نصیرآباد گلی نمبر7 کا رہائشی اوباش نوجوان شہزاد ولد امتیاز ان کاتعاقب کرتے ہوئے نور فاطمہ چوک میں آ گیا اور مبینہ طور پر دوستی نہ کرنے پر فائرنگ کر کے دونوں لڑکیوں کو گولیاں مارنے کے بعد اپنے پیٹ میں بھی گولی مار لی۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ٹو (ڈی ایچ کیو)ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال پہنچ گئی اور لڑکیوں کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کر دی۔


متعلقہ خبریں