خیبرپختونخوا بارشیں، تین روز میں 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا kpk rain

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 17افراد جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے 3روز میں بارش سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوامیں بارش کے باعث 116 گھروں کو نقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا میں بارش سے 16گھر مکمل تباہ ہو گئے، سو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، اورکزئی، شانگلہ، دیر اپر، بونیر، چترال لوئر، نوشہرہ، مہمند، شمالی وزیرستان میں حادثات ہوئے۔

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کوہاٹ، باجوڑ،سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر لوئر، مالاکنڈ، لکی مروت میں بھی بارشوں سے نقصان ہوا، سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان باجوڑ میں ہوا۔

بارشوں کے باعث باجوڑ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے، باجوڑ میں 20 گھروں کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 148 مویشی ہلاک ہوئے، 4 اسکولز اور 9 عمارتیں متاثرہوئیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ، ٹھکانہ تباہ

گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بھی چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، خوشاب،سرگودھا،جھنگ، میانوالی، بھکر اور نور پور تھل میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،بالاکوٹ،ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، چترال، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، چارسدہ میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں