سعودی سفارتخانے نے 26 سال قبل شاہ سلمان کے دورہ پاکستان کی تصاویر جاری کر دیں


اسلام آباد(شہزاد پراچہ) اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے 26 سال قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے تاریخی دورہ پاکستان کی یادگاری تصاویر جاری کرتے ہوئے دورہ کی خوبصورت یاددوں کو تازہ کیا ہے۔

کینیا،شدید بارشوں سے ڈیم ٹوٹ گیا، کم از کم 40 افراد ہلاک

اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بطور ریاض ریجن کے حکومت کی دعوت پر 27اپریل  1998 کو پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تھا اور 27 اپریل 2024 کو اس دورہ کے 26 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

اس کامیاب دورہ کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی فیصل مسجد کے وزٹ کی تصاویر، پہاڑ کی چوٹی پر تصاویر اور متعدد پاکستانی حکام کے ساتھ تصاویر شامل ہے ۔

اس وزٹ کے دوران خادم حرمین شریفین نے اسلام آباد اور مری شہر کا دورہ کیا جو اپنی سرد آب و ہوا اور سطح سمندر سے بلندی کی وجہ سے مشہور ہے۔

حمزہ یوسف کا اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

سفارت خانہ کے مطابق انہوں نے مری شہر میں اپنے اعزاز میں دی گئی پارٹی میں شرکت کی۔

انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کا بھی دورہ کیا اور مسجد میں دو رکعت نماز ادا کی اور وزٹ بک میں یاد داشت میں لکھا “خدا کا شکر ہے جس نے مجھے شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود مسجد کی زیارت کرنے کی توفیق بخشی، خدا ان پر رحم کرے، میں خدا سے دعا گو ہوں کہ وہ پاکستان کے پیارے دارالحکومت اسلام آباد میں اس اسلامی عمارت کی تعمیر میں ان کی کوششوں کا اجر دے۔ میں اللہ سے سب کے لیے کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں