ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

dollar

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرمہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 278 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے پر بندہوئی۔

کراچی میں چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 98 روپے مقرر

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر معمولی کمی کے بعد 278 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید276.41روپے اور قیمت فروخت279.09روپے رہی۔

او پن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں مہنگی ہو گئیں۔  برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا،پاؤنڈ 29 پیسے اضافے سے 347 روپے 11 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ یور و کی قیمت 298.62 روپے مستحکم رہی۔

اس کے علاوہ سوئس فرانک کی قیمت میں بھی 21پیسے کا اضافہ ہونے سے قیمت 305.87 روپے سے بڑھ کر 306.09 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح چینی یوآن معمولی اضافے کے بعد38.59 روپے کا ہو گیا ہے ۔

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال 3 پیسے کے اضافے سے 74.15 روپے سے بڑھ کر 74.18 روپے جبکہ یو اے ای درہم بھی 3 پیسے کے اضافے کے بعد 75.74 روپے پر بند ہوا ۔ رواں مالی سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 7.79 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا

دوسری جانب  ملک بھرمیں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔

فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار200 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی ردوبدل کے 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے پر مستحکم رہی۔ جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 770 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2378 رہی۔


متعلقہ خبریں