کراچی، سُپر ہائی وے پر موجود قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش

کراچی

کراچی کے سُپر ہائی وے پر موجود شہر کا بڑے قبرستان کی دیوار توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سپر ہائی پر موجود قبرستان پر نامعلوم افرراد نے دیوار توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے مذکورہ قبرستان انتظامیہ کے چیئرمین نے بتایا ہے کہ 100 ایکڑ پر بنے قبرستان کی دیوار توڑ کر انکروچمنٹ کی کوشش ہوئی۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ یہ معاملہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔ ویلفیئر کی 30 سالہ لیز کو 99 سالہ لیز میں تبدیل کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔

کراچی: قبرستانوں کے باہر پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو حل کرانے کے لیے میں کمشنر کراچی سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ سپر ہائی وے پر واقع اس قبرستان کا شمار شہر کے بڑے قبرستانوں میں ہوتا ہے جہاں 27 ہزار سے زائد قبریں موجود ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ پاکستان کا پہلا آنلائن قبرستان بھی ہے۔


متعلقہ خبریں