محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

Muhammad amir

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا، انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انہیں آئرلینڈ روانہ ہونے کے لئے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

محمد عامر کو کلئیرنس دئیے جانے کے بعد ویزہ کی منظوری دی گئی۔

عامر پاکستان اور آئیرلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ وہ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے۔

چار سال بعد ٹیم میں آیا، ورلڈکپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے، محمد عامر

یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ ملنے میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں