پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا

شیر افضل مروت

تحریک انصاف نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو متنازع بیانات دینے پر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے شیر افضل مروت کے حالیہ بیان پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں پارٹی معاملات سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں۔ عمران خان کی طرف سے ہی ہی اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار کیا گیا تھا۔

شبلی فراز اور عمرایوب نے بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی قیادت نے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے بھی نکالنے کی تجویز دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی، سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آپ سے علیحدہ ملیں گے، کل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔


متعلقہ خبریں