محمد رضوان اور محمد عرفان نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

rizwan, irfan niazi

محمد رضوان اور محمد عرفان نیوزی لینڈ کےخلاف آخری2ٹی20میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کو محمد رضوان اور محمد عرفان کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئی ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کےبعد محمد رضوان اور محمد عرفان کو آرام دینےکافیصلہ کیاگیا ہے۔

دونوں کھلاڑی این سی اے میں پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ اپنی بحالی پر کام کریں گے،آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز جمعرات اور ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے۔

چین کی مدد سے سولرپینلز کی مینوفیکچرنگ شروع کرنا چاہتے ہیں،وزیر قانون

دوسری جانب کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں کھلاڑی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا محمد رضوان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔

ٹیم کو پلان کے مطابق لے کر چل رہےہیں،فیلڈنگ اور بالنگ دونوں شعبوں پر توجہ ہے،سیریز جیتنے کےلیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں