صنم جاوید اور عالیہ حمزہ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

alia hamza

سرگودھا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو تھانہ کمر مشانی کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

برائلر گوشت کی قیمت میں25روپے کلو کمی

عدالت میں پراسیکیوٹر کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں خواتین سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ تحریک انصاف کے وکلا نے ریمانڈ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے دونوں رہنماں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدا کی۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو سخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کیا گیا جہاں پر پولیس ان سے مزید تفتیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں