دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا کیس، علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم

علیمہ خان

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ علیمہ خان کی لیاقت باغ میں دعائیہ تقریب منعقد کروانے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کراچی کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسزمعطل

علیمہ خان کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے منظور کی، علیمہ خان لیاقت باغ دعائیہ تقریب منعقد کرنے کے خلاف تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں ضمانت کے لیے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ عدالت نے علیمہ خان کو 25 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔

بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، پمز ڈاکٹرز کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت بھی کنفرم کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اعظم سواتی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

پنجاب میں بارش بر سانے والا سسٹم داخل

وکیل علی بخاری نے کہا کہ اس کیس میں اعظم سواتی گرفتار ہوئے اور اگلے ہی روز ضمانت ہوگئی، عدم پیشی پر ان کی ضمانت خارج کر کے اشتہاری قرار دیا گیا، اس کیس میں پولیس افسر کو مدعی بنایا گیا ہے جو غیر قانونی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔ واضح رہے کہ اعظم سواتی پر 2014 میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں