ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کراچی کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسزمعطل


ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کراچی کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسزمعطل کردی گئی ہے۔

قومی تعلیمی فریم ورک بنانے کے لیے جامع پالیسی پر کام شروع

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں کراچی کے مخصوص روٹس پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

23 اپریل کی سہ پہر 3 بجے سے 24 اپریل 2024 کی صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع

قبل ازیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، ایرانی صدر خصوصی طیارے پر لاہور سے کراچی پہنچے ۔

ایرانی صدر کا کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا ۔


متعلقہ خبریں