چینی کمپنی نے کاربن سے پاک ایئر فون پیش کردیا


چین کے شہر شین ژین کی ایک کمپنی نے دنیا کا پہلا کاربن سے پاک اوپن ایئر فون پیش کردیا جو چین کے “دوہرے کاربن اہداف” کی سمت بڑھنے میں تازہ ترین کامیابی ہے۔

بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری

شین ژین گرینڈ سن الیکٹرانک کمپنی لمیٹڈ کا تیار کردہ کلیر اے آر سی 3 کو عالمی یوم ارض کے موقع پر چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ٹیکنالوجی مرکز شین ژین میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔

اس میں بہتر مصنوعی ذہانت کے افعال اور اوپن ائرڈیزائن ہے جس سے صارفین اپنے اطراف کی آوازیں بھی سن سکتے ہیں۔

کمپنی کے صدر وو ہائی چھوان نے کہا کہ اے آر سی 3 نے کاربن سے پاک سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے اس میں ری سائیکل شدہ مواد، ماحول دوست بجلی اور کم بجلی استعمال کرنے والے آلات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، تحقیقات میں مزیدسنسنی خیز انکشافات

کاربن سے پاک پیداوار صارفین کی الیکٹرانکس مصنوعات میں نیا لیکن تیزی سے بڑھتا رجحان ہے۔ ایپل نے گزشتہ برس اپنی پہلی کاربن سے پاک گھڑی بنانے اعلان کیا تھا جو 2030 تک اپنی تمام مصنوعات کو کاربن سے پاک کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

صنعت کے اندرونی ذرائع کے مطابق حالیہ برسوں میں زیادہ سے زیادہ خوراک اور مشروبات بنانے والی کمپنیوں نے کاربن کا خاتمہ کیا ہے تاہم صارفین کی الیکٹرانک مصنوعات کی جانب سے کاربن کے بارے میں ایسے اقدام بمشکل دیکھنے کو ملتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں