ایپل کی سہ ماہی آمدنی میں 4 فیصد کمی ریکارڈ


امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جنوری تا مارچ کی سہ ماہی آمدن 90.8 کھرب امریکی ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 4 فیصد کم ہے۔

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

ایپل نے مالی سال 2024کی 30 مارچ کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا جس میں کمپنی نے اپنی سہ ماہی آمدن فی شیئر 1.53 ڈالر بتائی جوگزشتہ مدت سے ایک سینٹ زیادہ ہے۔

اس کی مجموعی سہ ماہی آمدن پچھلے سال کے مقابلے میں 24.16 ارب ڈالر سے کم ہو کر23.64ارب ڈالررہ گئی۔

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ

تاہم کمپنی کی سروس سیلز20.91 ارب ڈالر سے بڑھ کر 23.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ آئی فون کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 51.33 ارب ڈالر سے کم ہوکر 45.96 ارب ڈالر رہ گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں