تائیوان میں پھر 6.3 شدت کا زلزلہ ، دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں

تائیوان (Taiwan earthquake)

تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں۔

تائیوان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 جبکہ زلزلے کی گہرائی 5.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

تائیوانی حکام کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوساٹنگارہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ

یہ زلزلہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو آنیوالے زلزلے کے آفٹر شاکس کاحصہ ہیں ، جسے تائیوان کی پچیس سالہ تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا تھا۔

4 اپریل کو 7.4 شدت کے زلزلے سے تائیوان  لرز اٹھا تھا، زلزلے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ژوب میں 4.8 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

یاد رہے کہ تائیوان اپنے ہمسایہ ملک جاپان کی طرح جغرافیائی طور پر ایسے خطے میں واقع ہے جو زلزلے کے لحاظ سے زیادہ فعال ہے اور اس مقام کو ’رنگ آف فائر‘ یعنی آگ کا دائرہ بھی کہا جاتا ہے۔

۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں