غزہ ، نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 لاشیں برآمد ، تعداد 180 ہو گئی

غزہ (gaza)

غزہ کے شہر خان یونس کے نصر میڈیکل کیمپ سے مزید 130 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 180 ہو گئی۔

نصر میڈیکل کیمپ میں کل فلسطینی سول ڈیفنس نے اجتماعی قبر دریافت کی تھی جس سے ابتدائی طور پر 50 شہداء کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

غزہ اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، طولکرم میں بھی آپریشن

رپورٹس  کے مطابق اجتماعی قبر اسرائیلی فوج کے 7 اپریل کو خان یونس شہر سے نکل جانے کے بعد دریافت ہوئی، شہر کا زیادہ تر حصہ اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری اور حملوں کے نتیجے میں کھنڈرات بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی غزہ کے الشفا اسپتال کے سامنے سے ایک ہی ہفتے میں دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں، دونوں اجتماعی قبروں سے 39 افراد کی لاشیں ملی تھیں جن میں سے 30 لاشیں ہاتھ پیر بندھی اور تشدد زدہ تھیں۔

اسرائیل کی طولکرم پر مسلسل 15 گھنٹے بمباری ، الشفاء اسپتال کے صحن میں 170 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین

فلسطینی حکام نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں بھی ایک اجتماعی قبر دریافت کی تھی جس میں 20 لاشیں دفنائی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں