اسرائیل کی طولکرم پر مسلسل 15 گھنٹے بمباری ، الشفاء اسپتال کے صحن میں 170 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین


قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ کر کے عمارت کے اندر داخل ہو گئی ۔ راہداریوں سے گزرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے متعدد کو شہید کر دیا۔ الشفاء اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 170 فلسطینیوں کو اسپتال کے صحن میں اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔

غزہ کے علاوہ مغربی کنارے پر بھی اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، طولکرم پر 15 گھنٹے مسلسل بمباری سے شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ ہو گیا جبکہ طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں گھر پر ڈرون حملے سے 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں قیامت صغریٰ ، الشفاء اسپتال کے اندر اور باہر لاشوں کے انبار ، دفنانے والا کوئی نہیں

مقبوضہ مغربے کنارے میں اسرائیلی فوج نے 2 بچوں سمیت 31 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، ایمبولینس میں جانے والے زخمی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ اسرائیلی بلڈوزرز نے 70 سے زائد گھروں اور 80 دکانوں کو بھی مسمار کر دیا۔

جبالیہ میں 12 رہائشی عمارتوں پر بم برسائے گئے جس کے نتیجے میں مزید 31 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ خان یونس میں گھر پر  بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہو گئے، 39 روز سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہداء کی تعداد 11 ہزار 500 سے متجاوز ہو چکی ہے۔

وحشیانہ بمباری سے جبالیا کیمپ بھی کھنڈر بن گیا ، حماس کے تازہ حملوں میں 16 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں پر قبضے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں