غزہ اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، طولکرم میں بھی آپریشن

اسرائیلی بمباری (israel bombarment)

غزہ اور رفح میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے ، شہید ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں کی زد میں آ کر 42 افراد شہید اور 63 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی بمباری سے مزید 11 فلسطینی شہید ، شام اور لبنان پر بھی حملے

رفح پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید ہو گئے ، خان یونس اور غزہ سٹی پر وحشیانہ بمباری سے متعدد رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں آپریشن دوسرے روز میں داخل ہو گیا،نور شمس کیمپ میں قابض فوج اورفلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں، صہیونی فورسز نے پانچ نوجوانوں کو شہید کیا، اور بلڈوزر چلا کرسڑکیں اکھاڑ دیں۔

سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نےلبنان میں بھی حزب اللہ کےٹھکانوں پربمباری کی، جواب میں شمالی اسرائیلی علاقوں پر لبنان سے راکٹ برسائے گئے۔


متعلقہ خبریں