عمر ایوب کا ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان

اپوزیشن لیڈر

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومتی پارٹیاں بلوچستان میں ایک جلسہ کر دکھائیں ، ہم پورے ملک میں جلسے کریں گے۔

رہنما سنی اتحاد کونسل عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر 6جماعتوں کے الائنس نے تاریخی جلسہ کیا ہے میں چیلنج کرتا ہوں حکومتی پارٹیاں بلوچستان میں ایک بھی جلسہ کرکے دکھائیں، عوام میں دن بدن غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

 قومی ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہو گا

انہوں نے کہا کہ گندم پالیسی کی وجہ سے ذخیرہ اندوز اور مڈل مین اربوں روپے کمائیں گے جبکہ غریب عوام کو 16روپے کی روٹی اور 20 کا نان کہیں نہیں مل رہا۔

پیٹرولیم منسٹر نے اسمبلی فلور پر جھوٹ بولا ہے ، پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھا کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیٹرول ،ڈیزل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

خیبرپختونخوا، حالیہ بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں چل رہی، آصف علی زرداری ٹین پرسنٹ نہیں، مسٹر ہندرڈ پرسنٹ ہیں، کٹہرے میں آصف زرداری اور نواز شریف کو ہونا چاہیے تھا۔ صدر مملکت تو قومی اسمبلی میں تقریر بھی صحیح طرح نہیں کرسکے ۔


متعلقہ خبریں