ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا

ایلون مسک (elon musk)

ٹیسلا کے سربراہ اور ایکس (ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا ہے ، انہوں نے دورہ ملتوی کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

ایلون مسک نے آج اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ فی الحال بھارت کا دورہ نہیں کر رہے ہیں۔

مارک زکر برگ کی دولت میں 58.9 ارب ڈالر کا اضافہ ، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا

انہوں نے لکھا ہے کہ اُن کے اوپر ٹیسلا کی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے، اسلئے فی الحال بھارت کا دورہ نہیں کر رہا ، اس سال کے آخر میں بھارت جانے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ ایکس کے بانی کو 21 اور 22 اپریل، دو دن کے دورے کے لیے بھارت پہنچنا تھا۔ ایلون مسک اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور اپنے کاروبار کے لیے سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کرنے والے تھے۔


متعلقہ خبریں