مارک زکر برگ کی دولت میں 58.9 ارب ڈالر کا اضافہ ، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا

زکر برگ (zuckerberg)

فیس بک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ 2024 کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق مارک زکر برگ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

مختصر وقت کیلئے دنیا کا امیر ترین شخص جو 2 منٹ میں ساری دولت گنوابیٹھا

یہ 2020 کے بعد پہلی بار ہے جب مارک زکربرگ دنیا کے 3 امیر ترین افراد میں سے ایک بنے ہیں ، زکربرگ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایلون مسک 181 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

امازون کے بانی جیف بیزوز 207 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ فرانس کے برنارڈ آرلٹ 223 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

امریکی میڈیا نے ایلون مسک کے چین کیساتھ تعلقات کو خطرناک قرار دے دیا

خیال رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصے قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔ ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔

دنیا میں 2781 ارب پتی ، امریکا 813 کیساتھ سرفہرست

2023 میں زکربرگ نے میٹا پلیٹ فارم کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جس کی دولت میں 2024 کے دوران 58.9 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ، دوسری جانب 2024 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 48.4 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔


متعلقہ خبریں