آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کیلئے چین کی حمایت کے منتظر ہیں، وزیر خزانہ

Muhammad Orangzaib

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کے لیے چین کی حمایت کے منتظر ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین کے وزیر خزانہ لان فوان سے ملاقات کی اور پاکستان میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ملاقات میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر قسم کے انتظامات کے عزم کا اعادہ گیا۔ وزیر خزانہ نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان کی ترقی میں چین کی شراکت کو سراہا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق ہے اور سی پیک کا دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کی آپریشنلائزیشن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: گندم درآمد کر کے مافیا نے 100 ارب روپے کمائے، سربراہ کسان اتحاد کونسل کا انکشاف

وزیر خزانہ نے سیف ڈپازٹس اور بیرونی فنانسنگ کا خلا پورا کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے لیے چین کی حمایت کا منتظر ہے۔

چینی وزیر خزانہ کو ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور توانائی شعبے کو درست کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے ریاست کے ملکیتی اداروں کی اوور ہالنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مالی سال 26-2025 کے دوران چینی پانڈا بانڈ لانچ کرنا چاہتا ہے۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے ملاقات میں بین الاقوامی اداروں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں