گندم درآمد کر کے مافیا نے 100 ارب روپے کمائے، سربراہ کسان اتحاد کونسل کا انکشاف

Wheat

اسلام آباد: سربراہ کسان اتحاد کونسل خالد کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ مافیا نے گندم درآمد کر کے 100 ارب روپے کمائے، گندم درآمد کر کے کاشتکار کے ساتھ پوری گیم کی گئی، معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

کسان اتحاد کونسل کے سربراہ خالد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار سچ بول رہے ہیں وہ بہت پریشان ہیں۔ ظلم کی حد ہے کہ کاشتکار گندم اگائے اور اسے ذلیل کیا جا رہا ہے جبکہ گندم درآمد کر کے مافیا کو دن دیہاڑے فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی درآمد میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے۔ نگران حکومت میں جن لوگوں نے گندم درآمد کی اجازت دی وہ سب قصور وار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میاں جاوید لطیف کیخلاف ایکشن لینا چاہیے، حنیف عباسی

خالد کھوکھر نے کہا کہ جب کاشتکار کے پاس پیسے نہیں ہوں گے تو چاول، کپاس کی فصل اچھی نہیں ہو گی۔ حکومتی طریقہ کار کے مطابق کاشتکار باردانہ نہیں لے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 2 دن پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی اور میرے ساتھ 2 دن میں نیا لائحہ عمل بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اُمید ہے وزیراعلیٰ پنجاب کاشتکاروں پر رحم کریں گی کیونکہ کاشتکاروں کے حالات بہت برے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں