اسرائیل کا ایران پر میزائل حملہ، ایران کا 3 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

Iran

 شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان کے ایئرپورٹ پر حملہ کر دیا۔

ایرانی فضائیہ نے تینوں ڈرون مار گرائے،حملے کے بعد زور دار دھماکے کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے اصفہان سمیت کئی شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دیں،ایران نے متعدد شہروں میں ائیرڈیفنس سسٹم فعال کر دیا، حملے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی کے صوبے اصفہان کے ایئرپورٹ پر دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے بعد پروازیں معطل کر دی گئیں، جب کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیا کے فوجی سربراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان میں سنے جانے والے دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہے، حالانکہ امریکی نشریاتی ادارے نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل داغے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 30 منٹ پر اصفہان پر تین ڈرون حملے کیے گئے، ایرانی فضائیہ نے تینوں ڈرون مار گرائے، تاہم اب صورتحال کنٹرول میں ہے اور معطل پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔

شام اور عراق میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ تاہم سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر سیووش میہندوست نے کہا کہ رات بھر ہونے والے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اصفہانی اسٹریٹجک طور پر اہم صوبہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت کئی اہم تنصیبات اور ایرانی جوہری سائٹس موجود ہیں۔ ایران کے مقامی میڈیا نے کہا کہ اصفہانی دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد شہر میں جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایران کو جوابی کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔ امریکا اور کئی یورپی ممالک اسرائیل سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ جواب نہ دیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں