گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

kidney

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پاکستان کی مدد کےلیے تیار ہیں،آئی ایم ایف حکام

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا گیا ہے۔ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم انسانی اعضاء کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف کارروائی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔غیر قانونی پیوندکاری کے دوران شکایت کنندہ کے بیٹے کی موت واقع ہوئی تھی۔

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

ملزم نے شکایت کنندہ سے بیٹے کی پیونکاری کے لئے 30 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ملزمان ملوث ہیں۔

ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے پرائیوٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے،گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ملزم کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

پنجاب پولیس کیخلاف ٹوئٹ ،شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر

عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کسی قسم کی اطلاع کے لئے آج ہی قریبی ایف آئی اے آفس سے رابطہ کریں۔کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے


ٹیگز :
متعلقہ خبریں