پاکستان کی مدد کےلیے تیار ہیں،آئی ایم ایف حکام

IMF

آئی ایم ایف حکام نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کےلیے تیار ہیں۔

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے پیکج کےحجم سےاصلاحات زیادہ ضروری ہیں،پاکستان کواسٹرکچرل ریفارمزکی رفتاردوگناکرناہوگی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں۔

پنجاب پولیس کیخلاف ٹوئٹ ،شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر

بلوم برگ کے ساتھ راونڈ ٹیبل اجلاس میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، روپے کی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، روپے کی قدرمیں سالانہ روائتی 6 سے8 فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔

آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون کے آخریا جولائی کے اوائل میں متوقع ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آنے والے برسوں میں پاکستان کی معاشی شرح نمومیں اضافہ متوقع ہے۔

واٹس ایپ نےچیٹ فلٹرز نامی نیا فیچر متعارف کرادیا

بلوم برگ کے مطابق وزیرخزانہ نے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا، مزید کہا کہ حکومت صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، معاہدے سے پاکستانی انٹرنیشنل بانڈ، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئے گی، پاکستان6 ارب ڈالر کے نئے پروگرام کیلئے درخواست کرسکتاہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں