کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کوئٹہ، ژوب اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے علی الصبح محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کے بغیر دہشتگردی کیخلاف فتح ممکن نہیں تھی، نگران وزیر اعظم

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 123 کلومیٹر شمال میں تھا۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان، تاجکستان سرحدی علاقے میں 137 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں