نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ،پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

pakistan cricket team

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی۔

ورلڈ کپ کے لیےاچھی ٹیم لے کر جائیں گے ،بابر اعظم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

راولپنڈی ٹاکرے کے دوران شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، محمد عامر 4 برس بعد پاکستان کی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے۔

بلوچستان ، سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال مقرر

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، نسیم شاہ، عباس آفریدی اور محمد عامر میدان میں اتریں گے۔

میچ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم مضبوط سائیڈ ہے،پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ، بال بال بچے

ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا یے،پاکستان کا دورہ پہلے بھی کرچکے ہیں،پاکستان آکر بہت اچھا لگا،کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دیں۔

 


متعلقہ خبریں