بلوچستان ، سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال مقرر

jobs

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال کر دی ہے۔

فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار900 روپےکا ہوگیا

صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر 43سال کرنے کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کیلئے تحریک انصاف دورکی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دےدی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ترامیم سےاسپیشل پروفیشنل پےاسکیلزپرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارہوگی اور ترمیم کےذریعےتعیناتیوں کےلیےعمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔.

ترمیم کےتحت65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی، موجودہ تعیناتی میں65سال کی عمر کےبعدتوسیع کی ترمیم بھی سمری کاحصہ ہے۔

لاہور میں فروخت ہو نے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلیں

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کیں، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت 350روپے تک پہنچنے کا خدشہ

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نئی تعیناتیوں سےوفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کارمیں بہتری لائی جاسکے گی ، ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کیلئے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں، وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کےنظام میں جدت لا کر مزید مؤثر بنایا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں