خیبر پختونخوا ،خاتون مشیر اور سیکرٹری کیلئے بیش قیمت گاڑیاں خریدنے کی سمری ارسال

kpk

پشاور(طارق وحید)محکمہ سماجی بہبود خیبرپختونخوا نےخاتون مشیر اور سیکرٹری کے لئے بیش قیمت گاڑیاں خریدنے کی سفارش کی ہے۔

تحریک لبیک پاکستان دہشت گرد تنظیم نہیں تھی، جنرل (ر) فیض حمید کا دھرنا انکوائری کمیشن کو بیان

ذرائع کے مطابق گاڑیاں خریدنے کی سمری محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھیجی گئی ہے، جس میں مشیر سماجی بہبود مشعل اعظم کیلئے 1 کروڑ 71 لاکھ کی لاگت سے ٹویوٹا فرچونرخریدنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری میں سیکرٹری سماجی بہبود انیلہ درانی کیلئے بھی 73 لاکھ روپے کی نئی کیا سپورٹیج گاڑی خریدنے کی درخواست کی گئی ہے۔

موسم گرما کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

معاملے پر مشیر خزانہ مزمل اسلم نے موقف اختیار کیا ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کی کوئی سمری ان کے دفتر نہیں آئی،صوبائی حکومت نئی گاڑیوں سمیت کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مشیر خزانہ کے مطابق محکمےمطالبات بھیجتے رہتے ہیں، غیر ضروری ہونے پر محکمہ خزانہ،کابینہ یا وزیر اعلی مسترد کر دیتے ہیں،اس وقت غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں