موسم گرما کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری


وفاقی حکومت نے موسم گرما کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کر د یے ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت 350روپے تک پہنچنے کا خدشہ

ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر کے اوقات کار ساڑھے 8 سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔

ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کے اوقات کار ساڑھے 8 سے ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے۔نمازِ ظہر کیلئے ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک وقفہ ہو گا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کیلئے تحریک انصاف دورکی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار900 روپےکا ہوگیا

اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دےدی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ترامیم سےاسپیشل پروفیشنل پےاسکیلزپرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارہوگی اور ترمیم کےذریعےتعیناتیوں کےلیےعمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔.

ترمیم کےتحت65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی، موجودہ تعیناتی میں65سال کی عمر کےبعدتوسیع کی ترمیم بھی سمری کاحصہ ہے۔

مصر کےماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ اور حج کے چاند کی متوقع تاریخوں کا اعلان کردیا

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کیں، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوا، ترجمان وزارت خزانہ

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نئی تعیناتیوں سےوفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کارمیں بہتری لائی جاسکے گی ، ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کیلئے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں، وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کےنظام میں جدت لا کر مزید مؤثر بنایا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں