مشرق وسطی کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں، طیب اردوان

tayyab erdogan

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں طیب اردوان نے کہا کہ مغربی ممالک کا اسرائیلی حملے کو بھول کر صرف ایرانی حملے کی مذمت کرناقابل مذمت ہے۔

کوڑے دان سے ملا سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا

ان کا کہنا تھاکہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویاناکنونشن کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کی جارحیت پرخاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کشیدگی میں حالیہ اضافے کے ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم ہیں۔


متعلقہ خبریں