آئی پی ایل ، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بن گیا

آئی پی ایل ipl

آئی پی ایل کی پچز بیٹرز کیلئے جنت بن گئیں، سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجر بنگلور کے میچ میں ٹی ٹوئنٹی کا سب سے زیادہ رنز بننے کا ریکارڈ بن گیا۔

گزشتہ روز رائل چیلنجر بنگلور کو ہوم گراؤنڈ پر سن رائزرز حیدرآباد نے 25 رنز سے شکست دے کر تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے 20 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنا ڈالے۔

ٹریوس ہیڈ نے 41 گیندوں پر 9 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے جارحانہ 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بناسکی، کپتان فاف ڈو پلیسی نے 62 جبکہ دنیش کارتک نے 83 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے سے قاصر رہے۔

ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ ، گلین میکسویل آئی پی ایل سے دستبردار ہو گئے

اس میچ میں مجموعی طور پر 549 رنز بنے جبکہ اس سے قبل 523 رنز کا ریکارڈ بھی آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنا تھا جب 27 مارچ کو ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں ٹیمیں چار مرتبہ 250 سے بڑا اسکور کرچکی ہیں، کسی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں یہ سب سے زیادہ مرتبہ 250 سے زائد ٹوٹل بننے کا نیا ریکارڈ ہے۔

سال 2023 اور 2022 میں انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں 250 سے زائد رنز کا اسکور تین مرتبہ بنا تھا۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے 8 بڑے ٹوٹل میں سے 3 ٹوٹل آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنے ہیں۔


متعلقہ خبریں