پنجاب میں نمبر پلیٹس کی فیس وصولی بند کردی گئی

number plates

محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس کی فیس وصولی بند کردی،شہری اب خود نمبر پلیٹس بنوائیں گے۔

ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ اب ہر شہری اپنی موٹر سائیکل اور گاڑی کی نمبر پلیٹس خود بنواسکیں گے، محکمہ ایکسائز نے تیس لاکھ نمبر پلیٹس کی فیس وصولی کے عوض پلیٹس فراہم نہیں کیں۔

کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،نمبر پلیٹس بنانے والی کمپنی سے محکمہ ایکسائز کا معاہدہ ختم ہوچکا ہے۔

وفاق میں بھی روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر، نان 20 روپے کا ملے گا

محکمہ ایکسائز نے آئندہ نمبر پلیٹس کی فیس وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ کیبنٹ کی منظوری کے بعد فیس وصول کرنا بند کی گئی ہے ، فیصلے پر عملدرآمد بھی شروع کردیا گیاہے۔


متعلقہ خبریں