ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی

سیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔

گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں 22اپریل تک توسیع

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے،ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ہو گئی،ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے نکلا

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار 168 ہے،سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے،بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے۔8فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا عمروں کے اعتبار سے بھی ڈیٹا جاری کر دیا،18سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 68 ہزار 10 ہے،26سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار 135 ہے۔

وفاق میں روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر

36سے 45 سال کےووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار 294 ہے،46سے 55 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 85 لاکھ 78 ہزارط649 ہے،55سے 65 سال ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 74 ہزار 431 ہے،66سے بڑی عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ 729 ہے۔


متعلقہ خبریں