وفاق میں بھی روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر، نان 20 روپے کا ملے گا

Roti-naan

پنجاب حکومت کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ۔

گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں 22اپریل تک توسیع

جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،120 گرام فی روٹی کی قیمت 16 روپے ہوگی، 120 گرام فی نان کی قیمت 20 روپے ہوگی۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے نکلا

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن و دیگر سے میٹنگ کی،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن و دیگر سے نان اور روٹی کی نئی قیمتوں کے حوالے سے مشاورت کی۔

باہمی مشاورت سے روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی دی گئی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی ،نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے ہوگی، 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقر کی گئی ہے۔

سمسٹر بہار 2024ء :دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 25اپریل تک توسیع

وزیر خوراک خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر روٹی کی قیمت 5 روپے کم کرنے کا فیصلہ کیا،عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں