اپنے کئے پر شرمندہ ہوں ، ناصر جمشید نے 7 سال بعد اسپاٹ فکسنگ پر معافی مانگ لی

ناصر جمشید (nasir jamshed )

Pakistan’s Nasir Jamshed eyes the ball during a One Day International (ODI) cricket match between South Africa and Pakistan in Bloemfontein at Chevrolet Park on March 10, 2013. AFP PHOTO / ALEXANDER JOE


سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کئے پر شرمندہ ہوں۔

ناصر جمشید کو پی ایس ایل اور بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے ، اس کے علاوہ برطانیہ میں انہیں 17 ماہ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑی تھی۔ ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے۔

کرکٹر ناصر جمشید نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جو اپنے کیریئر کے ساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کر پاؤں گا، اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کروں گا، میری کوشش ہو گی کہ بیٹی کو بھرپور موقع دے سکوں۔

ناصرجمشید نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عید پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔


متعلقہ خبریں