پنجاب میں پہلی ایئرایمبولینس سروس کی مشق کا آغاز ہوگیا

ائیر ایمبو لینس airambulance

پنجاب بھر میں پہلی ایئرایمبولینس سروس کی مشق کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب بھر میں ائیر ایمبولینس شروع کرنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں جس کیلئے پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کی مشق کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایئرایمبولینس سروس جون میں شروع ہوجائے گی،انہوں نےمنصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا

خیال رہے کہ مریم نواز نے فروری کے مہینے میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہمارے پاس ایئر ایمبولینس کا نظام نہیں ہے، ہم پنجاب میں ائیرایمبولینس سروس شروع کریں گے۔

دوسری جانب چند روز قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی دارالخلافہ پشاور میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے حکام کو 4ماہ میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔


متعلقہ خبریں