شاہ محمود قریشی پُرامید ہیں، انہیں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے، مہربانو قریشی

مہربانو قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں اںصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پیر ہماری شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی، انکی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ 6 ججز کی آئین کی بالادستی کے لیے بہادری سے شاہ محمود کا حوصلہ بڑھا۔

مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پُر امید ہیں، ان کو ملک میں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔ کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے مرکزی جامع مسجد اڈیالہ جیل میں نمازِ عید ادا کی

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 16 اپریل کو سائفر سزاؤں کے خلاف ہماری اپیل پر سماعت ہے، امید ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے مزید کوئی بہانے بازی نہیں ہوگی۔ پراسیکیوشن کے پاس سائفر کیس میں کوئی دلیل نہیں۔

خیال رہے کہ آج شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ نے ان سے ملاقات کی، ملاقات کے لیے آنے والوں میں مہرین قریشی، گوہر بانو قریشی، سوہا قریشی شامل تھیں


متعلقہ خبریں