وزیر اعظم کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الفطر کی مبارکباد

شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

وزیرِاعظم نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔

شیخ رشیدنے فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی عید کی مبارک باد دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم سرحدوں پر حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواجِ پاکستان دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قوم شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں