پارٹی کا نام فائنل نہیں ہوا، مئی میں ہماری جماعت سامنے آجائے گی، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جماعت کا نام ابھی فائنل نہیں کیا ، مئی میں ہماری جماعت سامنے آجائے گی۔ 

ہم نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا ”عاصمہ شیرازی کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن مشاورت کیلئے گیا تھا، ابھی پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے اپلائی کرنا باقی ہے۔

عید مبارک، رمضان الوداع، شوال کا چاند نظر آ گیا

انہوں نے کہا کہ مئی میں ہماری جماعت سامنے آجائے گی، پارٹی کے حوالے سے بہت سے دوستوں سے مشاورت بھی ہوئی ہے، ہماری پارٹی کسی ایک شخص یا کسی ایک خاندان کی جماعت نہیں۔

ہماری جانب سے پاکستان کے عوام کیلئے ایک کوشش کی جا رہی ہے،موجودہ حکومت کا تیسرا مہینہ شروع ہو گیا ہے، لیکن ابھی تک کرسیوں کی بندربانٹ پر جھگڑا چل رہا ہے۔

محمد عامر نےقومی ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کر دیا

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،لیکن ہماری جانب سے ابھی تک کسی سے رابطہ نہیں کیا کیا گیا ، ہمیں اپنی جماعت کیلئے وہ لوگ چاہیے جو ملک کیلئے کام کرنے کاجذبہ رکھتے ہوں، نئی جماعت کیلئے ہر طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔

سعودی عرب،یورپ، امریکا کینیڈا سے لوگ جماعت میں شامل ہونے کیلئے رابطہ کررہے ہیں، جماعت کا نام ابھی فائنل نہیں کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست کسی دوسرے کی ناکامی پر نہیں کرنی ، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کی ترقی ہو، ہم پارٹی لانچ کریں گے تو پورا ریفارم پلان دیں گے۔ ہمار ا کام ملک کے مسائل کو حل کرنا ہے، ہم نے کسی سے ٹکر نہیں مارنی، ہم نے اصول اور قانون کی بات کرنی ہے۔


متعلقہ خبریں