عید مبارک، رمضان الوداع، شوال کا چاند نظر آ گیا

eid ul fitr 2024

شوال کا چاند نظر آ گیا، عیدالفطر آج ہوگی۔

اسلام آباد میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں شوال کے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ماہ شوال المکرم کا چاند نظر آ نے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر آیا؟ عید جمعرات کو ہو گی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی،دیر،مہمند ایجنسی،اسکردو اور دیگر شہروں سے شہادتیں موصول ہوئیں ہیں، اس کے علاوہ فیصل آباد اور دیگر شہروں سے بھی چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ عید الفطر کل 10اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آ یا، عید بروز بدھ 10 اپریل کو ہو گی

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی پیش گوئی کر دی تھی کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے اور شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش کل رات11بجکر 21منٹ پر ہوچکی ہے،آج چاند کی عمر 19سے 20گھنٹے ہوجائےگی،غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50منٹ سے زائد ہوگا۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کراچی،لاہور،پشاور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جہاں لوگوں نے چاند کی رویت بارے شہادتیں جمع کرائیں۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں