محمد عامر نےقومی ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کر دیا

Muhammad Amir, pcb, mohsin naqvi

قومی فاسٹ بولر محمد عامر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر ) پر محمد عامر نے پچ پر وکٹ لے کر جشن منانے کے انداز میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی اوراس کی کیپشن میں ”بسم اللہ الرحمن الرحیم” تحریر کیا جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ فاسٹ بولر اپنی زندگی کے نئے باب کےآغاز کیلئے تیار ہیں۔

عید مبارک، رمضان الوداع، شوال کا چاند نظر آ گیا


خیال رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جہاں عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہے وہیں دو نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر اور عماد وسیم نے گزشتہ دنوں اپنی ریٹائرمنٹ ختم کرکے خود کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب ہونے کا اعلان کیا تھا۔عماد وسیم نے آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی گزشتہ سال نیوزی لینڈ ہی کے خلاف راولپنڈی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کی تھی۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر آیا؟ عید جمعرات کو ہو گی

انہوں نے حالیہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی طرف سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف ناقابل شکست نصف سنچری بنانے کے علاوہ ملتان سلطانز کے خلاف فائنل میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

عماد وسیم66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 486 رنز بنانے کے علاوہ 65 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔محمد عامر نے آخری مرتبہ 2020 میں پاکستان کی طرف سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا تھا۔محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 59 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔


متعلقہ خبریں