پاکستان کے 8شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

polio virus پولیو وائرس

ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے 8 شہروں سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر کے 8شہروں کے 12سیوریج سیمپلز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائی بی اے تھری کلسٹر پایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، کوئٹہ، اوستہ محمد، سبی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ پشاور، مستونگ، نصیر آباد، کوہاٹ کے سیوریج میں بھی پولیو پازیٹو نکلا۔

پنجاب کا کینسر کا پہلا سرکاری اسپتال 240بستروں پر مشتمل ہوگا، وزیر صحت پنجاب

پاکستان کے 8شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 14 تا 19 مارچ ہوئی تھی، رواں برس 31 اضلاع کے 93 سیمپلزپولیو پازیٹو ہو چکے ہیں۔

کراچی ایسٹ، ساؤتھ، کورنگی کے سیوریج میں پولیو پایا گیا، رواں برس کراچی ایسٹ کے13ساتھ کے6سیمپلز پازیٹو نکلے، کراچی کی سیوریج کا  وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

اس کے علاوہ اوستہ محمد کے سیوریج میں پہلی بار پولیو کا وائرس پایا گیا، اوستہ محمد کی سیوریج کے  وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے، رواں برس کوئٹہ کے 12 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔

تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج میں پولیو کا وائرس پایا گیا، رواں برس پشاور کے 9 سیمپلز میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پشاور کے سیوریج میں پولیو کا وائرس مقامی طور پھیل رہا ہے، رواں برس ملک میں پولیو کے وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے۔


متعلقہ خبریں