میں اور عامر خان علیحدہ علیحدہ زندگی گزارنا چاہتے تھے ، طلاق پر پریشان نہیں ، کرن رائو

کرن رائو (karan rao)

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے اپنی شادی ختم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور عامر علیحدہ علیحدہ زندگی گزارنا چاہتے تھے۔ 

کرن اور عامر 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2021 میں علیحدگی اختیار کی تھی۔

عامر خان کا فلم ستارے زمین پر سے متعلق اہم انکشاف

ایک انٹرویو کے دوران کرن راؤ نے کہا کہ عامر اور میں شادی سے پہلے تقریباً ایک سال تک ساتھ رہے۔ میرے خیال میں آپ جس طرح سے شادی کی تشریح کرتے ہیں وہ اہم ہے کیونکہ یہ ایک خاص مقصد کیلئے ہے ، یہ بچوں کیلئے اہم ہے۔

کرن راؤ نے کہا کہ ایک عورت پر شادی کے بعد بڑی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جن میں گھر کو چلانا، خاندان کو یکجا رکھنا وغیرہ، اس کے لیے میں نے اپنا وقت لیا لہٰذا مجھے اب اسکی فکر نہیں۔

سونم باجوہ نے بالی ووڈ فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

کرن راؤ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں کا ایک دوسرے سے تعلق ہے، اور ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، لہٰذا میں طلاق کے معاملے میں پریشان نہیں۔


متعلقہ خبریں