ملک میں 29 روزے اورعید الفطر میڈل ایسٹ کیساتھ ہو گی، ماہرین فلکیات


ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں 29 روزے ہونگے اور عید سعودی عرب کے ساتھ ہو گی۔

ماہر فلکیات جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عید 10 اپریل بدھ کےروز ہوگی، عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، چاند رات 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگااور8 تاریخ کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہو گا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں نیا چاند پیدا ہوتے ہی نظر آجائے گا جبکہ 9 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی کل عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں 29 جبکہ سعودی عرب میں پورے 30 روزے ہونگے، پاکستان اور میڈل ایسٹ میں عید الفطر ایک ہی دن ہو گی ۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل بدھ سے لے کر 12 اپریل جمعہ تک عام تعطیلات ہوں گی۔

سینٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈر بیرسٹر علی ظفر ہونگے ، بیرسٹر گوہر

ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔ سرکاری ملازمین نے 9 اپریل کی چھٹی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 18اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں