سینٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈر بیرسٹر علی ظفر ہونگے ، بیرسٹر گوہر

PTI

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج القادر ٹرسٹ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پراسیکیوشن کا کیس زمین بوس ہو چکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا، کہ توشہ خانہ کیس بھی سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میرے خلاف سارے کیسز سیاسی ہیں۔

بیرسٹر گوہر ، شیر افضل سمیت 11 رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں ہمارے اپوزیشن لیڈر بیرسٹر علی ظفر جبکہ پارلیمانی لیڈر عون عباس بپی ہوں گے ، الیکشن میں اکثیریت کو اقلیت میں بدلا گیا،الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہو چکا ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پارٹی کیخلاف بیان دینے والوں کی واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شہر یار آفریدی نے درست بات کی اس کی تائید کرتا ہوں۔

میری فوکل پرسن بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، شیر افضل مروت

ان کا کہنا تھا کہ  کہا جارہاہے بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا ، بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال سے کرائے جائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں