پاک نیوزی لینڈ سیریز کی ٹکٹیں آج سے فروخت ہوں گی

Pak Newzealand

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج سے ہو گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 بین الاقوامی میچز کی سیریز کی ٹکٹیں آج دوپہر 12 بجے سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کراچی میں مختلف نامزد کردہ سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔

شائقین کسی بھی نامزد کردہ سینٹرز سے سیریز کے لیے خود جا کر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی مذکورہ مراکز سے دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے عثمان خان پر5سال کی پابندی عائد کردی

واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف نامزد کردہ سینٹرز سے ہی خریدی گئی درست ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔

ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 تک ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہے۔ شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مذکورہ سینٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں