یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد

Yousaf raza gillani

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کی بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار کی منظوری دے دی۔

پیپلز پارٹی چیئرمین کے سیکرٹریٹ کی جانب سے یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کے لیے پرُعزم دکھائی دیتی ہے۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو جائیں گے جبکہ اس کے لیے وہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے بعد 29 فروری کو رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا اور قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کو بھجوائے جانے والے پاؤڈر کی رپورٹ موصول

یاد رہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بروقت کرانے کا عندیہ دے رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے التوا سے نو منتخب سینٹرز کا حلف، چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب متاثر نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں