وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کر دیے ہیں۔
صدر ،آرمی چیف ملاقات فوج کیخلاف مخصوص سیاسی جماعت کے الزامات پر اظہار تشو یش
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان کو مواصلات کا اضافی چارج دے دیا۔وفاقی وزیر سالک چودھری کووزارت مذہبی امورکا اضافی چارج مل گیا۔
سندھ کابینہ ،بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری
وفاقی وزیر رانا تنویر کو خوراک اینڈ سیکیورٹی کااضافی چارج دے دیا گیا ،احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطہ اور مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔
ان کے علاوہ رانا احسان افضل وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں، رومینہ خورشید عالم کو ماحولیاتی تبدیلی پر وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر تعینات کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کا ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
جبکہ شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان پر شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر مقرر ہوگئے ہیں۔محی الدین احمد وانی کو سیکرٹری وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت ڈویژن تعینات کردیا گیا