سندھ کابینہ ،بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری

murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا۔

سعودی عرب کا ریکوڈک منصوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ

کابینہ اجلاس میں  محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظور ی دی گئی ، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں بھی بھرتیوں پر پابندی کو ختم کروائیں۔

100ملین ڈالر کے پراجیکٹس شروع کیے ہیں،پراجیکٹس کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی اور ڈونر ایجنسیز کے تعاون شروع کیے۔

امریکا میں برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے 400 ملین روپے کی بھی منظوری دے دی،مراد علی شاہ نے ہدایت کی سندھ ہائیر ایجوکیشن کمشنر کے ذریعے ہر یونیورسٹی کا بزنس پلان بنائیں۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ترکیہ کے قونصل جنرل کیمل سانگو نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

جرمنی میں اسٹونٹ ویزہ کا نیا اصول نافذ العمل

جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں صوبے کے دیہی علاقوں میں اسکول قائم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

قونصل جنرل ترکیہ نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لئے ٹنڈو جام یونیورسٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ملاقات میں خصوصی بچوں کی بحالی اور تعلیم کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

شاہین آفریدی سے منسوب بیان ،پی سی بی نے غلطی تسلیم کرلی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ترکیہ میں ایک زبردست صوفی کلچر موجود ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری بھٹ شاہ پر صوفی یونیورسٹی قائم کرنا چاہتے ہیں،میں چاہتا ہوں کہ ترکیہ سندھ میں صوفی یونیورسٹی کے قیام میں تعاون کرے۔

پیپلز پارٹی 24 نشستوں کے ساتھ سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

قونصل جنرل ترکیہ نے کہا کہ ہم سندھ کی صوفی یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں جلد اجلاس کرینگے۔وزیراعلی سندھ تعلیم کی ترقی کے لئے وزیر تعلیم سندھ کو ہدایت کی کہ وہ جلد ترکش قونصل جنرل سے ملاقات کر کے مشترکہ پروجیکٹ بنائیں۔


متعلقہ خبریں